12 اپریل 2015 - 13:54
شلمچہ سے بصرہ تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی

شلمچہ سے بصرہ کی بندرگاہ تک بچھائی جانے والے ریلوے لائن کے پروجیکٹ کا کل ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ کی موجودگی میں عراق کے شہر بصرہ میں افتتاح کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خوزستان کے ٹرانسپورٹ اور تعمیر و ترقی کے ادارے کے سربراہ منوچہر رحمانی نے کہا ہے کہ شلمچہ سے بصرہ تک ریلوے ٹریک بچھائے جانے کے پروجیکٹ کا افتتاح کئی سال کی تاخیر کے بعد بالآخر کل ایران اور عراق کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ منوچہر رحمانی نے شلمچہ سے بصرہ تک بچھائے جانے والے اس 35 کلومیٹر لمبے ٹریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی پروجیکٹ پر ایرانی انجینئرز کام کریں گے۔ رحمانی نے مزید کہا کہ شلمچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے ٹریک کے زریعے ایران مشرقی بحیرہ روم کے ممالک سے متصل ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ عراق آمد و رفت میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ منوچہر رحمانی نے کہا کہ خرمشہر اور شلمچہ کے درمیان چار سال پہلے ریلوے ٹریک بچھا دیا گیا تھا جس نے کام کا آغاز بھی کر دیا تھا اور طے پایا تھا کہ بصرہ شلمچہ ریلوے ٹریک پر کام شروع کیا جائے گا لیکن عراق میں مختلف داخلی مسائل من جملہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے یہ منصوبے التوا کا شکار ہو گیا تھا۔

.......

/169